زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 2 February 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: نئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا ہے کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے۔چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطابندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں آپ کو بطور چیف جسٹس ویلکم کرتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکلا سے کہا کہ بہت شکریہ،آپ جیسے وکلاء کا ساتھ خوشی کا باعث ہے، ججز اور وکلاء ایک خاندان ہے، خوش قسمتی ہے ہماری بار بڑی زبردست ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کا بوجھ کم کرنا ہے، وکلاء تیاری کرکے آئیں، التواء سے گریز کریں۔وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں تو آپ کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کروں گا،تاکہ آپ سے دوبارہ ملاقات ہو سکے۔ وکیل نعیم بخاری کی بات پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قہقہہ لگایا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 309
Visit Yesterday : 536
This Month : 845
This Year : 64564
Total Visit : 169552
Hits Today : 3116
Total Hits : 878828
Who's Online : 6




















