ملتان: جمعیت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہ اج پورے پاکستان کی طرح گلوبل سمود فلوٹیلا کے مشتاق احمد خان اور دیگر شرکا کی رہائی کے لیے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے جمعہ کے خطبات میں علماء کرام نے اسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کی انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے 57 اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے دو سال سے غزہ میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے کوئی روکنے والا نہیں اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی ہے۔ اسرائیل کے ظلم و بربریت کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے جو کہ کھلی دہشت گردی ہے اور یہ دہشت گردی دنیا ے انسانیت کی بقا کے لیے خطرہ ہے اسرائیل اورامریکہ کی ہٹ دھرمی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے اسرائیل کے خلاف حکومتوں کو مزمتی قراردادوں کی بجائے پر عملی طور پر مرمتی کردار ادا کرنا چاہیے احتجاج میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان سابق سینٹر پاکستان مشتاق احمد خان اورگلوبل صمود فلوٹیلا کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے عملی اقدام کرے اور انہیں فوری پاکستان لایا جائے سینٹر مشتاق احمد خان نے پوری قوم کی عملی نمائندگی کی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اج پوری دنیا اسرائیل کے ظلم کے خلاف سڑکوں پر ہے پاکستانی عوام کو قبلہ اول کی ازادی غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کو روکنے کے لیے بھرپور اواز بلند کرنی چاہیے یہ وقت کلمہ حق کو بھرپور طریقے سے بلند کرنے کا ہے۔ اج حکمرانوں میں جذبہ جہاد کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے جہاد سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ کو یہ دن دیکھنے پڑھ رہے ہیں غذہ پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر مسلمان ممالک کا عملی اقدامات نہ کرنا مسلمان حکمرانوں کی بے حسی ہے اج پوری دنیا میں مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اس ظلم پر سر اپا احتجاج ہیں۔ مسلم حکمرانوں کو اپنی بے حسی کو ختم کرنا ہوگا۔ ورنہ یہ ظلم و بربریت کی آگ سب کو باری باری اپنی لپیٹ میں لے گی۔ امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انسانیت کی بقا کے لیے اس کو روکنا ضروری ہے اس جدید دور میں غزہ اور فلسطین کے لوگوں کو غذا اور ادویات سے دور رکھنا علاج معالجہ سے دور رکھنا درندگی ہے۔ خدارا بین الاقوامی قوتیں اس درندگی کو عملی اقدامات سے روکیں ورنہ پوری دنیا اس کی لپیٹ میں ہوگی۔