ملتان (صفدربخاری سے) نامور سیاسی و سماجی شخصیت ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ نے بہاولنگر سے ملتان تبادلہ ہو کر آنے والے نئے ضلعی آفیسر سول ڈیفنس ارشد سندھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو ملتان آنے پر مبارکباد دی اس موقعہ پر ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم آپ کو ملتان اولیائے کرام کی سرزمین اور سرائیکی خطے میں خوش آمدیدی کہتے ہیں اور آپ سے یہ بھرپور امید کرتے ہیں کہ آپ کی سرپرستی میں ادارہ سول ڈیفنس مزید احسن طریقے سے اپنا کام سر انجام دے گا ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی قدرتی آفات آئے سول ڈیفنس کے جوان ہر جگہ پر سیسا پلائی دیوار کی طرف کھڑے ہوتے ہیں اور ہمت اور بہادری سے اپنا کام سر انجام دیتے ہیں اس حوالے سے ہم سول ڈیفنس کے نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کے آنے سے ان جوانوں میں مزید جوش وجذبہ پیدا ہوگا ملک محب فیض اللہ بھٹہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس محنت اور لگن سے سیلاب متاثرین کے لیے کام کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اس موقع پر ملک نعمان عابد بھٹہ ، سول ڈیفنس آفیسر قدیر احمد بھی موجود تھے نئے آنے والے ضلعی آفیسر سول ڈیفنس ارشد سندھو نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہاں پر ہمارے جوانوں کی ضرورت ہو گی ہم عوامی خدمت کے لیے ہر پل حاضر رہے گے