ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں پیرا فورس مکمل فعال، کمشنر عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے افتتاحی تقریب میں پریڈ کا معائنہ کیا
ملتان(صفدربخاری سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں پیرا فورس کو
مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ اس موقع پر پیرا فورس ہیڈ کوارٹر میں شاندار افتتاحی تقریب اور پریڈ کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور چاک و چوبند دستے کی سلامی لی، جبکہ قومی ترانے کی دھن پر جوانوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف، ایس ڈی ای او فرخ اللہ بلوچ اور محمد افضل سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر عامر کریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی ریلیف کے لیے پیرا فورس تشکیل دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے فورس کو مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور اختیارات دیے گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ افسران اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہی کامیابی کی بنیاد ہے، اس لیے افسران میرٹ اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرا فورس کے 90 سے زائد سارجنٹ اور اہلکار ضلع بھر میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ فورس کو فیلڈ آپریشن میں مکمل معاونت فراہم کرے گی تاکہ عوامی مسائل فوری طور پر حل ہوں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی اعتماد جیتنے کے لیے کارکردگی سب سے اہم ہے اور پیرا فورس کے جوانوں نے عوامی خدمت کے لیے بھرپور جذبے اور لگن کا عزم کیا ہے۔






































Visit Today : 344
Visit Yesterday : 460
This Month : 10227
This Year : 58063
Total Visit : 163051
Hits Today : 4301
Total Hits : 793479
Who's Online : 2






















