ملتان : میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومت کو تقریباً 2سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک سرکاری کمیٹیاں نہیں بنائی گئی. سمجھ نہیں آرہی حکومت اس جانب توجہ کیوں نہیں دے رہی۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت درجنوں پارٹی کارکنان پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قید و بند کی صعبتیں برداشت کیں۔ ان حالات میں ورکرز سخت پریشان ہیں مایوسی کا شکار ہو جائیں گے۔ اس طرح ہماری جماعت کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے باوجود بھی کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں۔ اس مسئلہ کی جانب توجہ دلانے کی سخت ضرورت ہے۔ مخلص اور قربانیاں دینے والے ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد پر فوری طور پر سرکاری کمیٹیوں میں بطور چئیرمین شامل کریں۔ اس طرح ان میں کام کرنے کا جذبہ مزید بڑھے گا اور ہماری جماعت مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انھوں نے مطالبہ کیا مزید تاخیر کرنے سے آئندہ الیکشن میں ہماری جماعت کو مشکلات کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ محنتی اور قربانیاں دینے والے ورکرز جنھوں نے پارٹی کے لئے جیل کاٹی وہ خاموش ہو جائیں گے۔ اس لئے ضروری ہے کہ پارٹی قیادت کو فوری طور پر سرکاری کمیٹیاں اناونس کریں۔ اس موقع پر ملک طیب آرائیں بھی موجود تھے۔