تاجر برادری کو ریلیف دیا جائے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں فوری توسیع کی جائے: میاں بختاور تنویر شیخ
ملتان: ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال اور کاروباری سرگرمیوں میں غیر معمولی کمی کے باعث تاجروں کو درپیش مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر میں فوری طور پر کم از کم ایک سے دو ماہ کی توسیع کی جائے۔گزشتہ روز جاری ایک بیان میں انہوں کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے سبب کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متعدد تاجروں کے کاروباری مراکز اور اسٹاک متاثر ہونے کی وجہ سے آمدنی میں واضح کمی آئی ہے، جس کے باعث مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع کرانا ان کے لیے ممکن نہیں رہا۔میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس غیر معمولی صورتحال کا احساس کرتے ہوئے تاجر برادری کے لیے نرمی کا مظاہرہ کرے اور مقررہ مدت میں توسیع کر کے انہیں ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ مالی دباؤ سے نکل کر بروقت اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور ٹیکس ریونیو میں اضافے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، لہٰذا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بھی ان مشکل حالات میں ان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور معیشت کا پہیہ رواں رہے






































Visit Today : 414
Visit Yesterday : 460
This Month : 10297
This Year : 58133
Total Visit : 163121
Hits Today : 5833
Total Hits : 795011
Who's Online : 5






















