سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول کرلی ، محمد بن سلمان 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے: وزارت خارجہ
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔ وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق محمد بن سلمان رواں برس 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی معاہدہ طے پایا۔ معاہدے کے مطابق اگر کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کی جاتی ہے تو اسے دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے دوران سیاسی، دفاعی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی جبکہ سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی سطح پر اس دورے کو نہایت اہم قرار دیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ اس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں نئی پیش رفت سامنے آئے گی۔






































Visit Today : 489
Visit Yesterday : 460
This Month : 10372
This Year : 58208
Total Visit : 163196
Hits Today : 9073
Total Hits : 798251
Who's Online : 6






















