ملتان: وائس چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے کہا کہ غربت، مہنگائی،بیروزگاری سے پریشان عوام پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری بھرکم جرمانے ظلم و ذیادتی ہے پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور اس ملک میں رہنے والی عوام زیادہ تر غریب اور دھاڑی دار ہے کبھی دھاڑی لگی اور کبھی دھاڑی نہ لگی اور ان غریبوں کی سواری موٹرسائیکل ہے ہیلمٹ نہ پہننے سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2000سے5000تک بھاری چالان کردیے جاتے ہیں۔میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتا ہوں کہ غربت، مہنگائی،بیروزگاری سے مرتی ہوئی عوام کے حال پر رحم کیا جائے اتنی تو غریب عوام کی دھاڑی نہیں جتنا چالان کا جرمانہ ہے۔چوہدری طارق زمان گجرنے مزید کہا کہ پاکستان کی غریب عوام پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پریورپین طرز کے جرمانے اور سہولیات صفر ہیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی سٹرکیں اور سڑکوں پر لائٹس کا نہ ہونا،ٹریفک سگنلز کا بند ہونا،کئی کئی گھنٹوں ٹریفک کا جام رہنا۔خدارا ٹریفک قوانین کو عوام کے لیے سہولت کا زریعہ بنایا جائے نہ کے کمائی کا زریعہ۔