پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، اچھے اساتذہ اور ماحول کی ضرورت ہے: شاہد محمود
ملتان(صفدربخاری سے) الائیڈ اینڈ ایفاء سکولز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ہمارا مشن پڑھا لکھا پاکستان ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اچھے اساتذہ اور ماحول کی ضرورت ہے آج ہمارے سکولوں کے طلبہ نے سینکڑوں پوزیشن لے کر ثابت کر دیا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نویں اور دسویں کلاسز کے طلبہ میں ایوارڈ کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ریجنل مینجر عمران
عارف نے کہا کہ پاکستان کا تعلیمی معیار بہت بہتر ہو رہا ہے اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہم تمام ترقی یافتہ ممالک کے برابر آسکتے ہیں صرف محنت لگن سے اپنا فوکس صرف اور صرف تعلیم پر رکھنا ہوگا تقریب سے ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فدا اور اے ایس پی کینٹ حلار خان چانڈو نے کہا کہ نجی تعلیم ادارے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کر رہی ہیں اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کر رہے ہیں طلبہ کو پوزیشن لینے پر ان کی حوصلہ آفزائی کرنا خوش آئند ہے اس سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے تقریب میں یومِ دفاع کے حوالے سے ٹیبلوز بھی پیش کیے اور شہداء کے والدین کو خراجِ عقیدت اور ان کی حوصلہ آفزائی کی گئی نظامت کے فرائض باتش جاوید خان اور فاطمہ زہرہ نے سرانجام دیے۔







































Visit Today : 140
Visit Yesterday : 511
This Month : 10534
This Year : 58370
Total Visit : 163358
Hits Today : 1419
Total Hits : 800845
Who's Online : 4






















