ملتان :  زینب ہال میں ہاسٹل انتظامیہ کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہوں نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ محفل میں حصہ لیا۔ محفل کی مہمانِ خصوصی وارڈن پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول تھیں، جنہوں نے سیرتِ طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ اور مزید کہا کہ ایسی روحانی محافل ہاسٹل کی طالبات کو مثبت طور پر مصروف رکھتی ہیں اور ان کی دینی، اخلاقی اور سماجی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر سپر ٹنڈنٹ زینب ہال ڈاکٹر رُقیہ باجوہ ،ڈاکٹر سعادت مجید ، ڈاکٹر عائشہ اشرف (ویمن یونیورسٹی ملتان )صاحبان نے بھی شرکت کی وارڈن پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا بتول صاحبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی علمی و روحانی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی ممکن ہو سکے۔ محفل کا اختتام ،دعا اور درود و سلام اور تبرک کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔