سیلاب متاثرین کی مشکلات حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: سید ذیشان اختر
بہاولپور: امیر جماعت اسلامی وچئرمین الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے الخدمت فاؤنڈیشن کی متاثرین کےلئے قائم کردہ خیمہ بستیوں سے متاثرین کو ان کے گھروں کو واپس بھیجنے اور تقسیمِ راشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کوشش کی ہے کہ آپ کی مشکلات کا مداوہ ہوسکے مسلمان ایک جسم کی مانِند ہیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شامل ہونا ہمارا دینی فریضہ ہے حکومتی غفلت اور نا اہلی کے باعث خیبر پختونخوا میں تباہی کے بعد پنجاب بھر کے علاقے سیلاب کا شکار ہوئے اور یہ سلسلہ آگے سندھ کی طرف پھیل چکا ہے ہے۔اس سیلاب کی وجہ سے30 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ اللہ کا عذاب نہیں بلکہ مجودہ اور سابقہ تمام حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے پانی کے ذخائر کی تعمیر میں مسلسل اور مجرمانہ غفلت اس کی بڑی وجہ ہے ایسے میں عوام کے تعاون اور اعتماد سے متاثرہ افراد کی خدمات میں الخدمت فاؤنڈیشن کا کردار نمایاں رہا ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے ہزاروں رضاکاران نے دن رات اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کام کیا اور جرات و بہادری کی کئی مثالیں قائم کیں ہم کارکنان کے ان جذبات کو خراج تحسین پیش کرتے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت دنیا جنگ و جدل اور کشت و خون کا شکار ہے۔ اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے، پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے۔ پنجاب میں ہرحکومتی امداد کے پیچھے خودنمائی کی تحریک نظر آتی ہے، سندھ میں وڈیرہ شاہی۔ اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر پی پی کا کرپشن میں ساتھ دے رہی ہے،کے پی میں بھی پی ٹی آئی کے طویل اقتدار میں مافیاز پروان چڑھے، جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو اکیلہ چھوڑ دیا گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرے ان کے چھ ماہ تک بجلی کے بل معاف کیے جائیں ان لوگوں کے گھروں کی تعمیر کے لئے وسائل فراہم کرے ۔ اس وقت ،ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ہی ادا کررہی ہے ۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاولپور سید زین العابدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم ہے ان کے اور عوام کے تعاون سے آپ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے ہر نازک موقع پر ملک وملت کی نمایاں خدمات انجام دی ہیں عوام کھرے اور کھوٹے لوگوں کی پہنچان کریں تقریب سے جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر رمضان یزدانی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ دلبر حسین امیر جماعت اسلامی بہاولپور شاہد حسن چودھری سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی زیڈ اے خان ۔عدنان فیصل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر عارف حسین عاصم ملک عبد الحئی ۔عبداللہ کلیار خادم حسین کھرل ملک سراج احمد ودیگر ذمہ دران بھی موجود تھے






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1374
Total Hits : 800800
Who's Online : 1






















