عہد آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ
ملتان : عہد آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت ہر عمر کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔ خصوصی طور پر سیلاب کے باعث پھیلنے والی وبائی بیماریوں، جلدی امراض، پیٹ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ مریضوں کی بڑی تعداد صبح سے شام تک کیمپ میں آتی رہی اور فری ادویات سے استفادہ کرتی رہی۔ عہد آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اقصی ہاشمی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تنظیم کا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ علاقہ مکینوں اور مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر عہد آرگنائزیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں متاثرہ خاندانوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس موقع پر عہد آرگنائزیشن کے فیلڈ آفیسر محمد ریحان ہاشمی. محسن بھٹہ ودیگر موجود تھے






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1376
Total Hits : 800802
Who's Online : 1






















