حکومت پاکستان انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کا فوری اعلان کرے: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، کچہری روڈ کے صدر محمد راحیل اصغر قریشی، الجیلان روڈ کے صدر ملک عاصم ایوبی کھوکھر،حامد کمرشل سنیٹر ممتاز آباد کے صدر سید عاطف علی شاہ، گل روڈ پاک گیٹ کے صدر خواجہ محمد حارث صدیقی نے کہا کہ وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنا اور30 ستمبر کی ڈیڈ لائن برقرار رکھنا تاجر برادری کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان حکومت پاکستان سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کا فوری اعلان کرے تاکہ سیلاب سے متاثرتاجرں کے کاروبار کی بحال ہوسکے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو چکی ہیں، جس کے پیش نظر تاجروں کو فوری انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانا ناگزیر ہے جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب نے معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں، جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن برقرار رکھنا تاجر برادری کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس صورتحال میں تاجر طبقہ حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کرتا ہے اورمشکل حالات میں ایف بی آر کی سختی ناقابل قبول ہے انہوں نے کہاکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور چیئرمین ایف بی آر فوری سیلاب سے متاثرتاجرں ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں کم از کم 90 دن کی توسیع کا اعلان کریں تاکہ متاثرہ تاجر برادری سکون کا سانس لے سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی طویل بندش نے بھی ای فائلنگ کے نظام کو متاثر کیا ہے، اور متعدد تاجر اب تک اپنی ریٹرنز مکمل ہی نہیں کر سکے۔ ایسے میں آخری تاریخ کا دبا ان کے لیے غیر ضروری ذہنی دبا کا باعث بن رہا ہے۔







































Visit Today : 140
Visit Yesterday : 511
This Month : 10534
This Year : 58370
Total Visit : 163358
Hits Today : 1416
Total Hits : 800842
Who's Online : 4






















