ملتان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ایک دن میں 6 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری
ملتان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈسٹرکٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک ہی روز میں 6 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ملتان خالد حسین قصوری کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ٹیکس گزاروں کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکس گزاروں نے رعائتی مدت کے اختتام سے ایک روز قبل 29 ستمبر کے روز بڑی تعداد میں آن لائن اور بینکنگ کے ذریعے 6 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگیاں کردی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی رعائت کا آج آخری دن ہے ٹیکس گزاروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسائز دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے اور بینک برانچز کا عملہ بھی موجود رہے گا تاہم آن لائن ٹیکس ادائیگی رات 12 بجے تک کی جاسکے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ملتان کی بزنس کمیونٹی، چھوٹے تاجران، لگژری ہاوسز کے مالکان پنجاب حکومت کے اس 5 فیصد ریلف پیکج سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے 30 ستمبر تک اپنے ذمے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں،






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1380
Total Hits : 800806
Who's Online : 1






















