ملتان: ریلوے ہسپتال میں عالمی یومِ قلب کے موقع پر صحت فاؤنڈیشن کے تعاون سے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان(صفدربخاری سے) عالمی یوم قلب کے موقع پر ریلوے ہسپتال ملتان میں صحت فائونڈیشن کے تعاون سے ایک آگاہی واگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع کے پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ریلوے ہسپتال ملتان ڈاکٹر ماہ منیر عوان نے کہا کہ ہمیں اپنے روزمرہ معملات میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے اگر ہم اپنی عادات و اطوار کو بہتر کریں گے مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں گے روزانہ باقاعدگی سے واک کریں گے فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں گے تو ہم بہتر زندگی گزار سکتے ہیں اس موقع کے اوپر ڈویژنل میڈیکل افیسر ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے کہا کہ ہمیں چاہیے. کہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں، ہم متوازن غذا کا استعمال کریں روزانہ ایکسرسائز کریں اور مکمل نیند کریں ، اس سے ہم امراض قلب سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں اس موقع کے اوپر ڈاکٹر اعجاز حسین. نے کہا کہ اس وقت پاکستان عالمی سطح کے اوپر امراض قلب میں سر فہرست ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنا خیال رکھیں اس طرح پاکستان صحت مند رہے گا اس موقع کے اوپر پلیٹینم کمپنی کے ایریا منیجر عابد مکی نےکہاکہ پوری دنیامیں اس وقت زیادہ تر اموات امراض قلب سےہورہی ہیں.







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1400
Total Hits : 800826
Who's Online : 3






















