ملتان: APBUMA ہاؤس میں ماحولیاتی قوانین پر اہم اجلاس، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل EPA ڈاکٹر ظفر اقبال کی شرکت

ملتان : آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APBUMA) کے پلیٹ فارم سے ماحولیاتی قوانین اور ان کے تقاضوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس APBUMA ہاؤس، ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (EPA) ڈاکٹر ظفر اقبال نے خصوصی شرکت کی اور اراکین کو ادارے کے مقاصد اور ماحول دوست پالیسیوں کے فروغ میں EPA کے کردار سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے آغاز پر سرپرست APBUMA سید محمد عاصم شاہ نے ڈاکٹر ظفر اقبال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن ماحولیاتی تقاضوں سے آگاہی اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، خصوصاً ایکسپورٹ پر مبنی صنعت کے تناظر میں اس نوعیت کے اجلاس نہایت اہم ہیں۔ سینئر نائب چیئرمین APBUMA سید محمد احسن شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد نہ صرف قومی فریضہ ہے بلکہ یورپی یونین (EU) کی آئندہ آنے والی ریگولیشنز کے پیشِ نظر برآمدی صنعت کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی منڈیوں میں مسابقتی برتری برقرار رکھنے کے لیے ماحول دوست اقدامات کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں اراکین نے ماحولیاتی این او سی کے حصول میں درپیش مسائل اور غیر ضروری رکاوٹوں پر تفصیل سے بات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر اقبال نے صنعتکاروں کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعتکار اپنی شکایات اور تجاویز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کے ذریعے EPA تک پہنچائیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر EPA ملتان ڈاکٹر طاہر عباس، سید محمد عاصم شاہ، سید محمد احسن شاہ، سہیل خان ترین، خواجہ سہیب سمیت دیگر سینئر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے EPA کی تعاون کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ APBUMA ماحولیاتی تقاضوں کی پاسداری اور برآمدی صنعت کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1390
Total Hits : 800816
Who's Online : 2






















