ملتان:  چیف الیکشن کمشنرانجمن تاجران شیخ عاصم اعجاز نے معاون الیکشن کمشنررانا شاہ زیب،ملک اللہ بخش بھٹہ،عزیز الرحمن انصاری کے ہمراہ ڈبل پھاٹک تا ناز سینما کے ہونے والے الیکشن کارزلٹ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دوگروپ تاجر امن دوست گروپ کے سلیم مقبول، حاجی زاہداورتاجر اتحاد گروپ کے شیخ عامر، شیخ شبیر نے حصہ لیا پولنگ صبح 10.15پر شروع ہوئی جو کہ شام 4.15 پر ختم ہوئی ٹوٹل ووٹ 235تھے جس میں سے 234کاسٹ اور 2ووٹ مسترد ہوئے۔تاجر امن دوست گروپ کے صدر محمد سلیم مقبول نے 123 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی جبکہ دوسرے گروپ نے 109ووٹ حاصل کیے۔شیخ عاصم اعجاز نے مزید کہا کہ ا لیکشن پرامن طریقے سے انجام پائے۔انشاء اللہ جیتنے والا گروپ انجمن تاجران ڈبل پھاٹک تا نازسینما کے تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے سر فرائض انجام دے گا۔