ملتان :  دی سٹی سکول ملتان میں میٹرک، او لیول اور اے لیول کے شاندار نتائج کی خوشی میں “ہائی اچیورز سیریمنی” کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنوبی پنجاب اقبال چانڈیہ ، ان کی اہلیہ اور پیمرا کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان اور ان کی اہلیہ تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی اقبال چانڈیہ نےکہا کہ ملک کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے ایسے ادارے اور طلبہ باعثِ فخر ہیں، تعلیم نہ صرف فرد بلکہ پورے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے، آج کے یہ نوجوان کل کو پاکستان کی قیادت کریں گے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا محمد عثمان نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشیں طلبہ کے کردار سازی اور کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،ایسے ایونٹس بچوں کو مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔وائس پرنسپل ندا جاوید خان نے کہا کہ دی سٹی سکول ملتان ہمیشہ سے معیاری تعلیم اور اعلیٰ کارکردگی کے لئے جانا جاتا ہے، ہماری اولین ترجیح طلبہ کی ہمہ جہت تربیت اور ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، آج کے کامیاب طلبہ ہمارے ادارے کی پہچان اور ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں،اس موقع پر ہیڈ مسٹریس ہما عزیز ، سینئرمسٹریس ثمرہ جبین اور دیگر سینئرز نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج ہمارے ادارے کی بہترین تدریسی پالیسی اور اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں اور حاضرین نے سکول کی تعلیمی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔