متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ضلع کچہری ملتان میں غزہ و فلسطین کی پکار کے عنوان سے سیمنیار،صدارت اللہ دتہ کاشف بوسن ایڈووکیٹ نے کی
ملتان(صفدربخاری سے) متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری کے چیمبر ضلع کچہری ملتان میں ایڈووکیٹ اللہ دتہ کاشف بوسن کی زیر صدارت غزہ و فلسطین کی پکار کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اللہ دتہ کاشف بوسن نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں ظلم و ستم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے اس کو نکیل ڈالنے کیلئے مسلم امہ کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا،امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کل کسی اور کی باری آئے گی،مسلمان حکمرانوں کو امریکی چنگل سے نکل کر عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں پر تاریخ کا بدترین ترین ظلم ہورہا ہے ایک طرف گولہ بارود کی بارش ہے اور دوسری طرف اس جدید دور میں لوگوں کو بھوک سے مارا جارہا ہے خوراک کی ناکہ بندی کرکے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے خوراک لیے نے کے لئے جمع ہونے والوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔علامہ عبد الحق مجاہد،علامہ عنایت اللہ رحمانی،علامہ سید عون محمد نقوی،ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری، علامہ محمد ایوب مغل،مرزا محمد ارشد القادری،ایڈووکیٹ محمد ندیم ظفر پنیاں،حافظ ظفر قریشی،محمد اشرف قریشی،قاری محمد یوسف،قاری لیاقت الحسن سعیدی،محمد حضیر احمد زبیری ایڈووکیٹ،ملک تصور حسین اعوان ایڈووکیٹ،ملک ممتاز احمد بھٹی ایڈووکیٹ،مختار حسین سومرو،محمد اشفاق سعیدی اور ساجد نواز نے کہا کہ گلوبل صمود فلو ٹیلا کی استقامت اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں،گلوبل صمود فلوٹیلا میں 95 فیصد غیر مسلم ہیں جو مسلم حکمرانوں کی غیرت کو جھنجھوڑ رہے ہیں آج پوری دنیا غزہ پر ہونے والے ظلم پر آواز بلند کررہی ہے اور مسلمان حکمرانوں کی بے حسی ختم نہیں ہورہی، امریکہ اور اسرائیل مل کر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جسے کی وجہ سے دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کو قوت بازو سے روکنا ہوگا، اقوام متحدہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی وہاں او ائی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور آپس میں امت مسلمہ کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے، حکمران چین کی بانسری بجانے کی بجائے امریکہ کے چنگل سے نکلیں۔ آخر میں فلسطین کی آزادی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1394
Total Hits : 800820
Who's Online : 3






















