ملتان :  سابق ایم این اے و سابق میئر ملتان شیخ طارق رشید نے کہا ہے حکومت سیلاب متاثرین سمیت دیگر تمام شعبوں میں بھرپور عوامی خدمات انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان اور دیگر مسلم لیگ ن رہنماؤں آفتاب اعوان بشارت قریشی اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے لئے موقع پر کیا انھوں نے کہا نظریاتی اور قربانیاں دینے والے ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہیں پارٹی میں اہم ذمہ دلائیں گے انھوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے میرے والد اور بھائی نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اور ملتان کی عوام کی بھرپور خدمت کی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں نے بھی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا این اے 149 میرا گھر ہے اپنے گھر میں کسی کو گھسنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انھوں نے کہا کہ سارا دن اپنے آفس میں عوام کی خدمت جاری ہے انھوں نے کہا کہ عوام کے کام کر کے دلی سکون ملتا ہے خدمت کا سفر ہمیشہ جاری رکھیں گے