مکان کی عدم تعمیر پر 10 ہزار روپے فی مرلہ جرمانہ عائد کرنے پر مکین سراپا احتجاج ، محکمہ ایم ڈی اے پر ’’نت نئے جرمانوں کا جمعہ بازار‘‘ لگانے کا الزام
ملتان: رانا غلام مرتضیٰ نے فاطمہ جناح ویلفیئر سوسائٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 16اگست 2025سے فاطمہ جناح کے مکینوں پر مکان کی عدم تعمیر پر 10ہزار روپے فی مرلہ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے محکمہ ایم ڈی اے نے نت نئے جرمانوں کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے ظلم و ستم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ ناانصافی اور غیر قانونی ہے جس کی وجہ سے فاطمہ جناح کالونی کے مکین بے حد پریشان اور سراپااحتجاج ہیں۔رانا غلام مرتضیٰ نے مزید کہا کہ محکمہ ایم ڈی اے کی جانب سے بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں اور لاپرواہی کی وجہ سے عوام ذلیل خوارہورہی ہے۔ اگر کسی سے مکان بنانے پر 4انچ کی خلاف ورزی ہوجائے تواس کے حل کے لیے کوئی قانون نہیں جس کی وجہ سے بہت سے والیشن کے کیس التو میں پڑے ہیں انہیں فوری حل کیا جائے۔ ہم وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ اور ڈی جی ایم ڈی اے سے اپیل کرتے ہیں کہ فاطمہ جناح ہاؤسنگ کے مسائل حل کیے جائیں مکان کی عدم تعمیر پرجرمانے فوری ختم کیے جائیں اور جو آج تک جرمانے وصول کیے گئے ہیں ان کو فل فور واپس کیا جائے اور زیر التو میں موجودوالیشن کیسز حل کیے جائیں۔اجلاس میں چوہدری محمد ارشد، محمد رمضان ڈاہا،رانا عبدالجبار،عاشق رامے،سجاد سندھو، لعل حسین ودیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1376
Total Hits : 800802
Who's Online : 1






















