ملتان:ایوانِ تجارت و صنعت ملتان (MCCI) کا 66 واں سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس عام منعقد ہوا، جس میں کاروباری و صنعتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ سینیئر نائب صدر محسن خواجہ، نائب صدر اظہر بلوچ،خواجہ محمد یوسف، خواجہ محمد حسین، میاں فضل الہی شیخ، خواجہ صلاح الدین، خواجہ محمد الیاس، مجید اللہ خان، سید افتخار علی شاہ، نوید اقبال چغتائی، سید ثاقب علی، ندیم احمد شیخ، محمد وسیم شیخ، چوہدری طارق کریم، ظفر اقبال صدیقی، احتشام الحق، شیخ فیصل سعید، شیخ محمد امجد، محمد یونس غازی، خواجہ محمد علی، طلعت جاوید، شیخ طاہر امجد، جہانزیب دھرالہ، محمد طارق خان، کرن امجد، اور بڑی تعداد میں وومن ونگ ایم سی سی آئی کی کاروباری خواتین اور سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق موجود تھے۔اجلاس میں گزشتہ سال 65 ویں سالانہ اجلاس عام کے منٹس کی متفقہ منظوری دی گئی، جبکہ ایوان کی سالانہ رپورٹ 2024-25، آڈٹ رپورٹ 2024-25 اور مالی سال 2025-26 کا بجٹ سیکرٹری جنرل نے پیش کیا جسے جنرل باڈی کے ممبران نے منظور کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق نے ایوان کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ اور ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں قانونی تبدیلیاں اور ڈی جی ٹی او کی ہدایات کے مطابق کی گئی ترامیم کو جنرل باڈی ممبران کے سامنے تفصیلاً پیش کیا جس کی منظوری جنرل باڈی کے تمام ممبران نے فل ہاؤس میں دی اور اس ضمن میں سپیشل ریزولوشن بھی پاس کی۔ نئے سال کیلئے آڈیٹرز اور لیگل ایڈوائزر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔ اس موقعہ پر صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جیسے تاریخی اور معاشی مرکز کی کاروباری برادری کی قیادت کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان سرمایہ کاری میں اضافے، سازگار کاروباری ماحول کے قیام اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی “اوپن ڈور پالیسی” کے تحت تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں تاکہ کاروباری برادری کی آواز ہر سطح پر مؤثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔ میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ مارکیٹوں اور صنعتی زونز کے مسائل کا حل، ملکی و بین الاقوامی تجارتی نمائشوں اور بزنس کانفرنسز کا انعقاد، ایوارڈز کی تقسیم اور غیر ملکی چیمبرز کے ساتھ B2B روابط کا فروغ ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ کاروباری برادری کے زیادہ تر مسائل سرکاری محکموں سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے ان اداروں کے ساتھ مضبوط، نتیجہ خیز اور دیرپا تعلقات قائم کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔اجلاس میں شریک رہنماؤں نے صدر میاں بختاور تنویر شیخ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایوانِ تجارت و صنعت ملتان جنوبی پنجاب کے معاشی حب کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ میاں بختاور تنویر شیخ نے ایوان کی سب کمیٹیز کی کارکردگی کو بھی سراہا اور الائنس آف ملتان ٹریڈ باڈیز کے لیڈرز کو خراج تحسین پیش کیا اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا۔