سیلاب کی تاریخی تباہی پر کسان پریشان، حکومت کمیٹیوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے سیلابی پانی کے واپس جانے کے بعد قاسم بیلابستی محمد پور گھوٹا اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئیں، متاثرین نے اپنے گھروں کو واپسی کا عمل تو شروع کر دیا ہے مگر تباہی کے نشانات تاحال موجود ہیں۔ لوگوں کے مکانات، مال مویشی، آم کے باغات اور فصلات بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے کسان شدید مشکلات اور مالی پریشانیوں کا شکار ہیں ،ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نقصانات کے جائزے کے لیے کمیٹیوں کا اعلان خوش آئند ہے مگر یہ معاملہ صرف اعلانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے ،انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب گندم کی فصل کی بوائی اور پودے لگانے کا وقت ہے، اگر کسانوں کو بروقت مالی امداد فراہم نہ کی گئی تو وہ مزید معاشی بدحالی کا شکار ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو عملی اور فوری ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اگر حکومت نے کسانوں کی فریاد نہ سنی تو وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے، ڈاکٹر روبینہ اختر نے مطالبہ کیا کہ کسانوں کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ کھڑے ہو سکیں اور ملکی معیشت کو سنبھال سکیں۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1384
Total Hits : 800811
Who's Online : 1






















