ملتان: ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے این اے 148 کے علاقے موضع بکھری اور پل مظفرآباد میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ مخدوم زین حسین قریشی نے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 148 بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے اور ان کی ٹیم کی متاثرین کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلاب زدگان کی فوری بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے اور امدادی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔