ملتان : ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں صدر جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم،حافظ محمد ایوب مغل،مفتی عثمان پسروری،سلطان محمود ملک، راؤ عارف رضوی،مرزا ارشد القادری،قاضی نادر حسین علوی،مفتی عنایت اللہ رحمانی، علامہ سید علی سجاد نقوی،،علامہ خالد فاروقی،علامہ قاضی نادر حسین علوی، نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ 44 ممالک سے لوگ خوراک ادویات اور زندگی باقی رکھنے والی اشیاء لیکر سمندری راستے سے گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی طرف رواں دواں ہیں اور غزہ کے قریب ہیں اسرائیل سے وہ محفوظ نہ ہیں عالمی طاقتیں خصوصی طور پر چین روس و دیگر ممالک گلوبل صمود فو ٹیلا کو تحظ فراہم کریں ایسا نہ کرنا تاریخی انسانی المیہ ہوگا ہم سابق سینیٹر مشتاق خان صاحب کو پاکستانی عوام کی نمائندگی کرنے پر اور انکی جرات و بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں گلوبل صمود فرٹیلا کی استقامت اورکامیابی کی دعا کرتے ہیں امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ورنہ کل کسی اور کی باری آئے گی مسلمان حکمرانوں کو امریکی چنگل سے نکل کر عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا جبکہ ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے وزیراعظم پاکستان کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں مسلمانوں پر تاریخ کا بدترین ترین ظلم ہورہا ہے ایک طرف گولہ بارود کی بارش ہے اور دوسری طرف اس جدید دور میں لوگوں کو بھوک سے مارا جارہا ہے خوراک کی ناکہ بندی کرکے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے خوراک لیے نے کے لئے جمع ہونے والوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں گلوبل صمود فو ٹیلا کی استقامت اورکامیابی کی دعا کرتے ہیں یاد رہے کہ گلوبل صمود فرٹیلا میں 95 فیصد غیر مسلم ہیں جو مسلم حکمرانوں کی غیرت کو جھنجھوڑ رہے ہیں آج پوری دنیا غزہ پر ہونے والے ظلم پر آواز بلند کررہی ہے اور مسلمان حکمرانوں کی بے حسی ختم نہیں ہورہی نتیجہ میں ایک ایک کرکے سب کی باری ارہی ہے اس موقع پر امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلمان حکمرانوں کو امریکی چنگل سے نکل کر عملی اقدامات سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو بزور قوت روکنا ہوگا امریکہ اور اسرائیل مل کر دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جسے کی وجہ سے دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے انسانیت کی بقا کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کو قوت بازو سے روکنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جہاں اقوام متحدہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی وہاں او ائی سی کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے اور آپس میں امت مسلمہ کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے حکمران چین کی بانسری بجانے کی بجائے امریکہ کے چنگل سے نکلیں اور جہاد کا اعلان کریں امریکہ اور اسرائیل مل کر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اب مذمت سے نہیں مرمت سے کام چلے گا۔