ملتان : چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے مظفر گڑھ کے رنگ پور ،جوانہ بنگلہ اور ضلع جھنگ کے چک نورنگ شاہ،گڑھ مہاراجہ ،کوٹ مپال اور اٹھارہ ہزاری میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے تباہی کا فوری ازالہ کیا جائے کیونکہ لوگوں کے گھر ،مال مویشی اور فصلیں سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ پندرہ دن سے سیلاب اتر چکا ہے مگر جھنگ کے علاقوں میں ابھی تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا جو اگلے کئی ماہ تک خشک ہوتا نظر نہیں آتا اس لیے مقامی اور صوبائی حکومت ان مظلوم لوگوں کی فوری مالی امداد کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے رہائش اور خوراک کا بندوبست کر سکیں۔مہر مظہر عباس کات نے کہا کہ جھنگ ،مظفر گڑھ سمیت مقامی سیاستدانوں کی اس آفت میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر رہی ہے تحصیل احمد پور سیال میں امیر عباس سیال کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔سرائیکی راہنما نے جھنگ کے نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وسیب کے مظلوم لوگوں کے لیے بھر پور آواز اٹھائیں مظاہرے کریں تاکہ مقامی اور صوبائی حکومت لوگوں کو فوری امداد دے مظہر کات نے کسانوں کے لیے زرعی ایمرجنسی نافذ کر کے تمام بل ،بیانے معاف کرنے اور آئندہ فصل کے بیج،ادویات وغیرہ فری دینے کا مطالبہ کیا