مین سٹریم ایسوسی ایشن، ہینڈز مین سٹریم آئی ایل سی کے زیر اہتمام ، ڈسیبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے تعاون سے افراد باہم معذوری میں امریکن ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب،صدارت ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم نے کی
ملتان(صفدربخاری سے) مین سٹریم ایسوسی اییشن افراد باہم معذوری ، ہینڈ مین سٹریم
انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹر کے زیر اہتمام ڈسیبل ویلفیئر ایسوسی اییشن کراچی کے تعاون افراد باہم معذوری میں امریکن ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی جاوید رئیس جن کو حکومت پاکستان نے معذور افراد کے لیے بہترین خدمات سرانجام دینے پر طبقہ امتیاز سے نوازا ہے تھے، جبکہ تقریب کی
صدارت ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سلمان نعیم نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان نعیم نے
کہا کہ حکومت پنجاب معذور افراد کے لیے مین سٹریم کی خدمات کو سر اہتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حکومت پنجاب معذور افراد کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، انڈیپینڈنٹ لیونگ سینٹرز کا کنسپٹ شدید افراد بم معذوری کے لیے بہت شاندار ہے اس سلسلے میں ائی ایل سی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے، میں مہمان خصوصی جاوید رئیس نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان میں رہنے والے ہر معذور شخص کو ویل چیئر ملے اور اس کی زندگی بہتری کی جانب گامزن ہو اسی لیے کراچی سے خیبر تک بہترین قسم کی امریکن ویل چیئرز معذور افراد کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مین سٹریم ایسوسی اییشن نادر خان نے کہا کہ ہمارا مقصد شدید معذوری کے ساتھ زندہ رہنے والے افراد کی مکمل طور پر بحالی ہے ہمیں معذوری کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کو بھی روکنا ہوگا تاکہ مزید معزوری سے بچا جا سکے۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر ہارون خورشید پاشا، صالح پاشا، ناصر محمود شیخ، رضوانہ ملک، سعدیہ نواز، ، احتشام قریشی ، امامہ ارباب نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ حسن خان، ملک ریاض، ، معراج خالد ، محمد نوید، ٹیم مین سٹریم، ملتان ائی ایل سی، ہینڈز پاکستان، مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن، مکس انسٹیٹیوٹ، انر ویل اور ڈسیبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1412
Total Hits : 800838
Who's Online : 3






















