کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کی جوبلی، ملتان میں پروقار تقریب ، صدارت بشپ یوسف سوہن نے کی
ملتان : کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیر اہتمام سی سی آئی ڈی کی جوبلی کے موقع پر کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس ملتان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چیئرمین کمیشن اور بشپ آف ملتان، بشپ یوسف سوہن نے کی۔ تقریب میں ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ، فادر ڈینئل تاج، خالد رشید عاصی۔فادر اعظم۔فادر شہزاد کھوکھر۔فادر نقاش۔سنیئر صحافی شوکت اشفاق،پروفیسر عبدلاقدوس صہیب ۔ہروفیسر ڈاکٹر روما۔۔مخدوم سید عون رضا شمسی، علامہ مسعود قاسمی، علامہ ابوبکر عثمان الازہری، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، پروفیسر عبدالماجد وٹو، علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ، بشارت عباس قریشی، میاں اجمل عباس، ملک محمد عمر کمبوہ، علامہ عبدالحنان حیدری ۔آصف اعوان۔۔سیدہ عابدہ بخاری،رانا عرفان۔سرفراز کلیمنٹ، شازر گل۔حنا سلمان۔مریم غازی۔اطہر جہانیاں ۔فائقہ وٹو۔اور امروز گل سمیت مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ چالیس سال قبل بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور مسیحی علماء کرام و فادرز نے مل جل کر جدوجہد کی ہے جس کے نتیجے میں معاشرے میں برداشت، قبولیت اور محبت کی فضا قائم ہوئی ہے، جس کا عملی اظہار ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونے اور مذہبی تہواروں میں شرکت سے ہوتا ہے۔ بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ چالیس سال قبل بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم اور مسیحی علماء کرام و فادرز نے مل جل کر جدوجہد کی ہے جس کے نتیجے میں معاشرے میں برداشت، قبولیت اور محبت کی فضا قائم ہوئی ہے، جس کا عملی اظہار ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونے اور مذہبی تہواروں میں شرکت سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ صرف تقاریر یا ملاقاتوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے سماج میں عملی تبدیلی پیدا کی ہے۔ مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور یہی تعلقات ہمارے نوجوانوں کے لیے امید اور رہنمائی کا باعث ہیں۔ بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں، تعصب، نفرت اور انتہا پسندی کو شکست دیں اور نئی نسل کو امن، محبت اور رواداری کے ورثے سے روشناس کرائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ مستقبل میں بھی تمام مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے خطے کے پرامن علما اور ذمہ دار شہریوں نے شرپسند عناصر کو شکست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام عام کرنے کے لیے تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1397
Total Hits : 800823
Who's Online : 3






















