گورنر سندھ کامران ٹسوری سے ایم کیو ایم پنجاب کے وفد کی ملاقات ، وفد نے کامیاب دورۂ چین پر گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کی
bbc news urdu نے Friday، 26 September 2025 کو شائع کیا.
کراچی :- گورنر سندھ کامران خان ٹسوری سے ایم کیو ایم پنجاب کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت رکن مرکزی کمیٹی ارشاد ظفیر نے کی جبکہ مرکزی رہنما زاہد ملک، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ اور سیکرٹری اطلاعات عمر علی آغا بھی ہمراہ تھے۔ ایم کیو ایم پنجاب کے وفد نے گورنر سندھ کو کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد پیش کی اور انھیں پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔ گورنر سندھ نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پنجاب کے دورے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کو پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں فعال بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے وہ جلد ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کرکے رہنمائی حاصل کریں گے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 511
This Month : 10535
This Year : 58371
Total Visit : 163359
Hits Today : 1448
Total Hits : 800874
Who's Online : 5






















