ملتان (صفدربخاری)  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور بہت جلد تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انجمن تاجران ابدالی روڈ کے بلا مقابلہ صدر ملک طیب آرائیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دینے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے لئے خصوصی مراعات کا بہت جلد اعلان کرے گی۔ کیونکہ تاجر ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس موقع پر ملک طیب آرائیں نے کہا میں بلا تفریق تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔ تمام تاجروں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ اس موقع پر آصف خان ، قیوم خان ، حنا شاہ اور رانا فیصل نے بھی خطاب کیا۔