موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی، متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں: تاجر رہنما فہد اسحاق سانگی
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈویژن کے چیئرمین وصدر انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر ملتان فہد اسحاق سانگی نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی سیلاب متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں تاجر برادری حکومت سے مطالبہ کرتی ہےکہ ملتان،سمیت جنوبی پنجاب اور پنجاب بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مکمل بحالی تک بجلی اور گیس کے بلز فوری طور پر معاف کیے جائیں۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا ہے، ان کے مکانات، فصلیں، مال مویشی اور روزگار کے ذرائع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے میں ان متاثرہ خاندانوں پر مزید معاشی بوجھ ڈالنا ظلم کے مترادف ہے حکومت اور واپڈا محکمہ سوئی گیس کےحکام سے مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام متاثرین کو کم از کم چھ ماہ تک بجلی کے بلز سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، اور اگر ممکن ہو تو اس مدت میں توسیع بھی کی جائے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بحالی اور امدادی کاموں میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے۔ امداد صرف فوٹو سیشن تک محدود نہ ہو، بلکہ اصل حقداروں تک پہنچائی جائے۔ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ اکثر اوقات سیاسی سفارشات اور اقربا پروری کی بنیاد پر امدادی سامان تقسیم کیا جاتا ہے جس سے محروم طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔تاجر برادری ہمیشہ مظلوموں، کسانوں اور محنت کش طبقے کی آواز بنی ہے اور ہم ہر فورم پر سیلاب متاثرین کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے، تمام فلاحی ادارے، مخیر حضرات اور حکومت کو مل کر فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت نے متاثرین کی مشکلات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا حکومت کے لیے مشکل ہو جائے گا







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1413
Total Hits : 800839
Who's Online : 3






















