ملتان (صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بارمیں انتخابی کارنر میٹنگ میں شاہد حسین خان گھلو ایڈوکیٹ ہائی کورٹ امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل اپنے تمام گروپس کے ساتھ متفقہ طورپر امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل سید محمد یوسف اکبر نقوی کے حق میں دستمبردار ہو گئے ۔اور کہا اپنے تمام گروپ کے ساتھ مل کرووٹ اینڈ سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں ۔جس پرامیدوار ممبر پنجاب بار کونسل سید محمد یوسف اکبر نقوی نے شکریہ ادا کیا اورکہا میں شاید حسین گھلو ایڈوکیٹ کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے حق میں دسمبردار ہوئے ووٹ اینڈ سپورٹ کا اعلان کیا اور میں سب دوستوں کا بھی مشکور ہوں اور ان کی محبتوں کا مقروض ہوں ۔کارنر میٹنگ میں شاہد سلطان ارشاد ملک وجاہت لنگا سجاد لنگا علی موسی کاظمی اعتزاز لطیف کھوکھر مزمل کمبوہ رانا عثمان غنی علی حیدر حق اقبال کشفی سید محمد علی ضیا نقوی سید جعفر شاہ مجاہد خان بادزئی محسن سمجہ مشیر خان شیروانی اعظم سندیلہ۔دیگروکلاء نےشرکت کی۔