ملتان: ٹرسٹ فار والنٹری آرگنائزیشنز (TVO) کے زیر اہتمام مظفرگڑھ (پنجاب) کی سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کیا، گیا جس میں خشک راشن اور حفظانِ صحت کا سامان شامل تھا۔یہ امدادی سامان سات افراد پر مشتمل ایک خاندان کی ایک ماہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات اور صحت سے متعلق اہم مسائل کو حل کرنا ہے۔ ساتھ ہی حفظانِ صحت کا سامان بھی فراہم کیا گیا تاکہ پانی سے پیدا ہونے والی اور پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے، جو عموماً سیلاب کے بعد بڑھ جاتی ہیں۔متاثرہ خاندانوں نے اس امداد پر گہری شکرگزاری کا اظہار کیا اور اسے مشکل وقت میں ہمدردی اور یکجہتی کا ایک قیمتی قدم قرار دیا۔اس موقع پر ٹی وی او کے چیف ایگزیکٹو صاحبزادہ غلام محی الدین نے کہا،“ٹی وی او ہمیشہ مشکل حالات میں متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا رہتا ہے۔ ہماری کوششیں صرف فوری امداد تک محدود نہیں بلکہ بحالی اور بہتر مستقبل کے لیے کمیونٹیز کو مضبوط بنانے پر بھی مرکوز ہیں۔”