ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، ورنہ آئندہ نسلیں محفوظ نہیں رہیں گی: ایم کیو ایم رہنما
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی
سے بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک، پنجاب کے سیکریٹری جنرل کرامت علی شیخ اور سیکریٹری نشر و اشاعت عمر علی آغا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور اس کے نقصانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ اگر پاکستان میں بروقت ڈیمز تعمیر کیے گئے ہوتے تو آج پنجاب سمیت پورے ملک کو اتنے بڑے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ اربابِ اختیار کو اب سنجیدگی کے ساتھ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل اور ملک کے تحفظ کے لیے فوری طور پر ڈیمز بنائے جائیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب اور پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور ان کی بحالی ہونی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے عمل کو سیاست سے بالاتر ہو کر جاری رکھا جائے، کیونکہ یہ انسانیت کا معاملہ ہے۔







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1410
Total Hits : 800836
Who's Online : 3






















