جلالپور سیلاب متاثرین پر مبینہ لاٹھی چارج کے خلاف ملتان روڈ پر شدید احتجاج،سرائیکی وسیب کو جان بوجھ کر ڈبویا گیا ہے: مہر مظہر عباس کات:
ملتان : جلالپور میں سیلاب متاثرین پر اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے مبینہ
لاٹھی چارج اور شدید تشدد کے خلاف متاثرین اور زخمیوں نےملتان روڑ بند کر کے شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین نے چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کی قیادت میں پنجاب حکومت اور اسسٹنٹ کمشنر جلالپور کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر ملتان روڑ مکمل بند رہی اور متاثرین کئی گھنٹے نعرے بازی کرتے رہے۔نوجوان سرائیکی راہنما مہر مظہر عباس کات نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور نے سیلاب میں سرائیکی وسیب کو تہنا چھوڑ دیا ہے اور ہمارا سارا بجٹ اپر پنجاب پر لگایا جا رہا ہے انہوں نے کہا جلالپور اور علی پور میں سینکڑوں لوگ ڈوب گے ہیں جن کی ابھی تک لاشیں نکالیں جارہی ہیں مگر پنجاب حکومت نے کسی کو ایک کفن تک کی امداد نہیں دی ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کو جان بوجھ کر ڈوبویا گیا ہے اگر وقت پر فیصلے کر لیے جاتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں پرقیامت صغرا برپا ہے اور افسران الٹا ان پر تشدد کروا کر زخمی کروا رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے ممبران اسمبلی بےحس ،بے ضمیر اور خودغرض ہیں ان سے لوگ امید نہ رکھیں ان کا گھیراؤ کریں گے ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ حکومت ہنگامی طور پر جلد سے جلد سرائیکی وسیب کے متاثرین کے تمام نقصانات کا ازالہ کرے ورنہ ہر روڑ بند کر دیں گے ۔اس موقع پر مظاہرے میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1386
Total Hits : 800812
Who's Online : 1






















