جمہوریت و عدلیہ کی بحالی ہو یا عوام کے اجتماعی مفادات ہمیشہ کالے کوٹ نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان
ملتان(صفدربخاری سے) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے دی گئی چائے کی تقریب سے پر اسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ،محمد اظہر خان مغل،صفدر سرسانہ سیال،ملک سجاد حیدر میتلا،عرفان وائیں، سمیرا امجم، حنفیہ عباس بخاری،بلال ابرار آرائیں،امتیاز چیمہ،رانا عارف کمال نون،ودود احمد، امتیاز مرالی،عقیل یوسف بھٹی،فردوس جمال،حسنین شاہ،سید ذوالفقار شاہ،زوہیب حسن اور نادر مرالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالے کوٹ کی عزت و وقار پر ہماری جان بھی قربان ہے اس کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جمہوریت و عدلیہ کی بحالی ہو یا عوام کے اجتماعی مفادات ہمیشہ کالے کوٹ نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا پچھلے دنوں وکلاء کے اجتماعی مفاد کےلئے جو کام لاہور بار کو کرنا چاہئیے تھا وہ ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال اور سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا کی قیادت میں ملتان بار نے کیا جس کے لئے ملتان بار کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ملتان بار ایک تاریخی بار ہے اور ذہانت و لیاقت میں پاکستان کی کسی بار سے کم نہیں ملتان بار کو یہ بھی اعزاز ہے کہ اس بار نے بیت بڑے بڑے نام پیدا کئے جنہوں نے قانون و انصاف میں اعلیٰ قدر خدمات سے دنیا بھر میں نام روشن کیا ۔ اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل،جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال،سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا،سمیرا انجم، رانا عارف کمال نون،ودود احمد اور آمنہ خان پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو ہائیکورٹ بار ملتان آمد پر بار کا سوینیئرپیش کیا اور استقبال کے موقع پر گلدستہ پیش کیا ۔







































Visit Today : 139
Visit Yesterday : 511
This Month : 10533
This Year : 58369
Total Visit : 163357
Hits Today : 1397
Total Hits : 800823
Who's Online : 3






















