ملتان: ریلوے محنت کش یونین نے قیصر عباس شاہ اور سید طاہر عباس شاہ کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی، گلدستے اور مٹھائی پیش کی
ملتان: ریلوے محنت کش یونین ملتان ڈویژن کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان چیئرمین ظفر اقبال تہیم جنرل سیکرٹری عبدالحمید خان کامران حیدر نے ڈپٹی کمشنر افس کے جنرل الیکشن میں صدر قیصر عباس شاہ جنرل سیکٹری سید طاہر عباس شاہ کو کامیابی پر گلدستہ ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی ہم نے ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان سے امید کرتے ہیں انشاءاللہ ملازمین کے مسائل بخوبی سمجھتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے اور کہا قاسم بھٹہ جنرل سیکرٹری ایپکا ملتان ڈویژن کی انتھک محنت سے ان کی کامیابی ہوئی ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کریں پنجاب حکومت نے پنشن لیو انکیشمنٹ میں ترمیم کی ہے اس کو فوری ختم کیا جائے اور وفاق کی طرح 30 فیصد ڈسپینٹری الاؤنس فوری دیا جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول کریں نجکاری کے عمل کو روکا جائے ریلوے سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے بھرتی سے پابندی کو ختم کیا جائے اور عارضی ملازمین کو کنفرم کیا جائے عرصہ دراز سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے مسافر ٹرینوں کو ٹھیکے پر دینے کے سے گریز کیا جائے ادارے حکومت خود چلائے







































Visit Today : 140
Visit Yesterday : 511
This Month : 10534
This Year : 58370
Total Visit : 163358
Hits Today : 1417
Total Hits : 800843
Who's Online : 4






















