ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا سعودی عرب–پاکستان دفاعی معاہدے پر خیرمقدم
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان ڈوثزن کے صدر سید عرفان شاہ، صرافہ بازار کے جنرل سیکرٹری شیخ خرم شہزاد،شریف پلازہ کے صدر شیخ غلام مرتضیٰ،الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کے صدر وجنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان،جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی،سمیجہ آباد 40 فٹی کے صدر ونائب صدر ضلع ملتان، ڈاکٹر محمد شفیق،سلطان پلازہ کچہری روڈ کے صدر محمد صرفراز ہاشمی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدہ کسی ملک پر حملہ گویا کہ دوسرے ملک پر بھی حملہ تصور کہا جائے گا۔ ملک پاکستان کا سعودی عرب سے یہ تاریخی معاہدہ مسلم امہ کیلئے ایک احسن اقدام ہے تاجر برادری اس معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حرمین شریفین کی حفاظت ملک پاکستان اور افواج پاکستان کو حاصل ہونا سعادت عظمی کا مقام رکھتی ہے۔ پاکستانیوں کے دل ہمیشہ سے حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے رہے ہیں اورنبی اکرم ﷺ کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں مسلم امہ کو آج اپنے اختلافات بھلا کر ایک خلافت اسلامیہ کا قیام عمل میں لانا چاہیے۔ تمام مسلمانوں کو جسد واحد کی مثل ہونا چاہیے کیونکہ اسی میں ہماری بقاء اور رضائے الہی موجود ہے۔ ہمیں اپنی پاک فوج اور ملکی سیکیورٹی اداروں پر فخر محسوس ہوتا ہے کیونکہ انکی قربانیوں کی وجہ سے آج ہر پاکستانی اپنے گھر میں امن و امان سے زندگی بسر کر رہا ہے۔ دشمن ملک بھارت ہو یا دنیا میں کسی ملک کو اب جرات نہیں کہ وہ ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے انہوں نے مزید کہا کہ۔ سی پیک کا منصوبہ ملک پاکستان کی معاشی بقاء کیلئے انتہاء ضروری ہے۔ جنوبی پنجاب میں سیلاب کی شدید تباہ کاروں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکومت وقت کی ذمہ داران کی توجہ ان مظلوم پاکستانیوں کی طرف زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ ان لوگوں کے مکانات، مویشی، دوکانیں وغیرہ سب تباہ و برباد ہو گیا ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ پانی کی سٹوریج اور حفاظت کیلئے ملک پاکستان میں درجنوں ڈیموں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کوء بھی نا خوشگوار واقع درپیش نہ ہو۔ ہم محب الوطن پاکستانی اپنی فوج اور دیگر اداروں کو بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے ملک پاکستان کے اندر اور اب سعودی عرب میں بلخصوص حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری پر عملدرآمد کرنا یقینی بنایا ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 511
This Month : 10532
This Year : 58368
Total Visit : 163356
Hits Today : 1386
Total Hits : 800812
Who's Online : 1






















