حکومتی سطح پر متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں:میاں شہزاد مقبول بھٹہ ،، آصف محمود قریشی
ملتان : مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں شہزاد مقبول بھٹہ ،مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے وائس پریزیڈنٹ آصف محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں لیکن افسوس کہ اپوزیشن اس موقع پر بھی منفی پروپیگنڈے کر کے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے جو شرمناک فعل ہے انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ سیلاب زدگان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آخری متاثرہ سیلاب زدگان کی بحالی ممکن نہیں ہو جاتی ہے وزیراعظم سمیت وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور دیگر وزرا ء متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور سیلابی علاقوں کا وزٹ کر رہے ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے







































Visit Today : 140
Visit Yesterday : 511
This Month : 10534
This Year : 58370
Total Visit : 163358
Hits Today : 1419
Total Hits : 800845
Who's Online : 4






















