موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے: سید حسن رضا مشہدی
ملتان : معروف سیاسی و سماجی شخصیت اسلم جاوید گنڈاپور (مرحوم )کی قل خوانی میں حضرت پیر لعل شاہ مشہدی رحمہ کے سجادہ نشین مخدوم پیر سید حسن رضا مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چکھنا ہے اسی لیے ہمیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہو سردار اسلم جاوید گنڈا پور مرحوم نے ہمیشہ انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی قل خوانی میں سردار انور خان گنڈاپور،ملک عبداللہ حسین گنڈاپور،مخدوم بن چراغ مشہدی ،ملک کامران خان گنڈاپور،ملک یوسف کنڈاپور، ملک احمد گنڈاپور، ملک رشید گنڈاپور، ملک زبیر گنڈاپور، ملک اللہ رکھا گنڈاپور، ملک سلمان ڈنڈاپور،ملک عدنان ڈوگر،ملک آصف رجوانہ،اے ڈی خان بلوچ،چوہدری یاسین، عثمان بھٹی،زاہد،مبین خان،یسین حیدر ،سلیم شہزاد،ہاشم خان،ملک عابدتھہیم ،رضوان تھہیم ،احد کنڈا پور،یاسین حیدر سجادہ نشین بری امام، ملک ارمغان خان گنڈاپورودیگر نے شرکت کی مخدوم سید حسن رضا مشہدی نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کرائیں تاکہ وہ مغربی تہذیب سے بچیں جو نئی نسل کو گمراہ کر رہی ہے نے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین سیلاب زدگان شدید پریشانی سے دوچار ہیں مخیر حضرات کو چاہیے کہ متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1663
Total Hits : 801089
Who's Online : 8






















