وزیر اعلیٰ پنجاب کا نعرہ صاف ستھرا پنجاب واسا ملتان نے خاک میں ملا دیا ، رضا آباد، اشرف آباد میں ایک ماہ سے بند گٹرز کا پانی گھروں میں داخل، علاقہ مکین کا احتجاج
ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب کے نعرے صاف ستھرا پنجاب کو ملتان واسا نے ہوا میں اڑا دیا۔ ایک ماہ سے بند گٹرز کا گندا پانی گھروں میں داخل بار بار کمپلینٹ کرنے پر بھی سنوائی نہیں ہو رہی ، گٹر بند اور گندے پانی کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد جانے کے لئے لمبا چکر کاٹ کر جانا پڑتا ہے۔ خواتین،بزرگ اور بچے آئے روز گندے پانی میں گرتے ہیں اور حکومت کو بد دعائیں دیتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر 9 رضا آباد اشرف آباد کے مکینوں نے واسا آفیسرز کی بے حسی اور ایک ماہ سے بند گٹرز کا پانی گھروں میں داخل ہونےکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے بتایا کہ بند گٹرز اور کوڑا نہ اٹھانے کی بار ہا بار شکایت کی لیکن افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے عوامی وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ یونین کونسل نمبر 9رضا آباد اشرف آباد کے مکینوں کو بھی انسانوں والے حقوق دیں گندے پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں یہی صورتحال تقریبا ملتان کی تمام یونین کونسلز کی ہے واسا آفیسرز اپنے اے سی دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹس بھیج رہے ہیں انہوں نے مذید مطالبہ کیا کہ صرف آکر بانس مارنے کی بجائے گٹر لائن کو مکمل طور پر صاف کرایا جائے اگر رضا آباد کی گٹر لائن فورا نہ کھولی گئی تو دو دن بعد شاہ شمس دربار روڈ مکمل بند کر کے احتجاج کیا جائے گا اور سڑک پر بیٹھ کر پریس کانفرنس کی جائے گی






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1676
Total Hits : 801102
Who's Online : 7






















