پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حرمین شریف کی حفاظت پر ہونے معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور دفاعی طاقت میں مزید بہتری آئے گی: بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے
ملتان: ماہر بین الاقوامی قوانین بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حرمین شریف کی حفاظت پر ہونے معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات اور دفاعی طاقت میں مزید بہتری آئے گی۔دفاع کا حق ہر ملک کو حاصل ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے جو کہ اپنے ساتھ ساتھ اپنے دوست ممالک کی حفاظت کو بھی بخوبی انجام دے سکتا ہے۔ اس معاہدے سے اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو یہ حملہ دونوں ممالک پر تصور کیا جائے گا اور پھر یہ دشمن کو سبق سیکھانے کے لیے باہمی حکمت عملی بنائے جائے گئی اور دونوں ممالک کی فوجی اور ایٹمی صلاحیتیں استعمال ہونگی۔جو بھی ملک پاکستان اور سعودیہ عرب کی جانب ملی نظر سے دیکھے گا اسے بھارت کی طرح ایساسبق سکھیا جائے گا جسے وہ کبھی بھول نہیں پائے گا۔مریکہ پر انحصار میں کمی اور خطے کے دوسرے خطرات (ایران، اسرائیل وغیرہ) کے تناظر میں اس تعاون کو اہم قرار دیا جارہا ہے۔ بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو پوری دنیا میں امن کا خواہش مند ہے اور اس معاہدے سے تمام اسلامی ممالک کو بھی ایک نئی طاقت ملے گی۔





































Visit Today : 192
Visit Yesterday : 511
This Month : 10586
This Year : 58422
Total Visit : 163410
Hits Today : 1691
Total Hits : 801117
Who's Online : 6






















