پنجاب کا حالیہ سیلاب تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،حکومت نے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے : چوہدری پرویز الٰہی
ملتان: مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر سابق مشیر ووزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ کسانوں کی تیار فصلیں تباہ اور جانور بھی مر گئے ہیں لوگوں کے گھر پانی میں بہ گئے۔متاثرین کہہ رہے ہیں کہ حکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا نہ ہی ہمیں کھانا ملا اور نہ ہی ہمارے جانوروں کو چارہ ملا۔سیلاب سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیے گئے تھے کیوں دریائی زمین پربنائی گئی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بروقت خالی کیوں نہیں کروایا۔یہ حکمرانوں کی نالائقی ہے کہ انہوں نے سیلاب کی بروقت اطلاع نہیں دی اصل قصور موجودہ حکومت کا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں خاندان اور لاکھوں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے سیلاب زدگان کے مسائل زیادہ اورحکومتی وسائل کم نظر آئے ابھی بھی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔حکومتی بندے آئے خیمہ لگایا فوٹو سیشن کیا اور جاتے ہوئے خیمہ بھی ساتھ لے گئے۔چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بڑھ چڑھ کر سیلاب زدگان کی مدد کریں کیونکہ یہ ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔چوہدری طارق زمان گجر نے چوہدری پرویز الہی کو بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب زدگان بے یارومدد گار فلڈ بند پر موجود رہے ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ بند کو بروقت نہیں تورا گیا جس کی وجہ سے کئی بستیاں زیر آب آگئیں لوگوں کے مال مویشی سب پانی میں بہگئے جنوبی پنجاب میں بھی حکومتی وسائل کم اور سیلاب زدگان کے مسائل زیادہ تھے۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1663
Total Hits : 801089
Who's Online : 7






















