ملتان: سی ٹی او کاشف اسلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سرکل محمد قذافی کی زیر نگرانی گیلانی فلائی اوور پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کا خاتمہ

ملتان(صفدربخاری سے) سی ٹی او ملتان کاشف اسلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سرکل محمد قذافی کی زیر نگرانی گیلانی فلائی اوور کی مین شاہراہ پر قائم غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کا خاتمہ کر دیا گیا۔اس کارروائی کے دوران رکشوں اور گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ڈی ایس پی محمد قذافی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہ پر کسی بھی قسم کی ٹریفک میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔اس مقام پر مستقل بنیادوں پر ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں جو لفٹر کے ذریعے رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کو ہٹائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے رکشوں کا چالان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دکانداروں نے اپنی سہولت کے لیے روڈ ڈیوائیڈر کو توڑ کر راستہ بنا رکھا ہے جو ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بن رہا ہے۔اس مسئلے کے حل کے لیے ڈیوائیڈر کو بند کرنے اور ڈیوئیڈار کے اُوپر لوہے کے جنگلے لگا کر اونچائی 5 فٹ تک بڑھانے کی تجویز اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے جس پر جلد عملدرآمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہ پر رکشوں اور گاڑیوں کا شاپنگ کے لیے رکنا حادثات اور ٹریفک جام کی بڑی وجہ ہے۔ڈیوائیڈر کی بلندی بڑھا دی جائے گی تو گاڑیاں بےجا رکنے سے گریز کریں گی اور رکشہ اسٹینڈ کا منظر ختم ہو جائے گا۔شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد قذافی کی اس مؤثر کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ٹوٹے ہوئے ڈیوائیڈرز کو فوری بند کیا جائے






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1665
Total Hits : 801091
Who's Online : 7






















