ملتان :  انجمن تاجران بیرون بوہڑ گیٹ کے تاجران کی طرف سے 25 سالہ تاجر خدمات پر نو منتخب چیئرمین وسا بق صدر چوہدری ریاض شاہین کے اعزاز میں تاجر خدمت پرریلی نکالی گئی اور تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر تاجر برادری نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کے گلدستے دئیے اور اُنکی دستار بندی بھی کی گئی دریں اثناء تاجر رہنما ریاض شاہین کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،نو منتخب صدر چوہدری خالد صغیر، جنرل سیکرٹری محمدزرولی، ملتان صدر خالد محمود قریشی،ملتان کے نائب صدررانا محمد اویس علی،چوہدری عبدالحمید جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنما ریاض شاہین کی تاجر برادری کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی تاجر برادری کے حقوق کے لیے صرف کر دی اور اج بھی وہ تاجر برادری کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں مرکزی تنظیم تاجران انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ اس موقع پرانجمن تاجران بیرون بوہڑ گیٹ کے نو منتخب سرپرست علیٰ شیخ محمد شفیع،چیئرمین مجلس عاملہ عبد الحکیم،سنیئرنائب صدر شیخ محمد حمزہ، محمد بلال ظہیر،نائب صدرو محمد آصف بشیر، محمد حسنین شفیع،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ ایاز محمود،جوائنٹ سیکرٹری فہیم احمد، سنیئر وائس چیئرمین چوہدری محمد شفیق،سیکرٹری نشرواشاعت مکرم انجم قادری،وائس چیئر مین حکیم فیصل اقبال،فنانس سیکرٹری وسیم نواز،شیخ الطاف حسین، حاجی عبدالغفور، عطاء اللہ صدیقی، شہباز عباسی،ملک کامران بھٹہ ودیگر شریک تھے اس موقع پرنو منتخب چیئرمین وسا بق صدر چوہدری ریاض شاہین نے کہا کہ سیلاب کے بعد اب متاثرہ سیلاب زدگان کی بحالی سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں تاجربرادری اپنے بھائیوں کی ا مدد اپنا فریضہ سمجھ کر بے لوث کر رہے ہیں اورمصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیں انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی کا مقصد تاجر برادری،غریب دکاندار کی خدمت مشن ہے جس کے لیے میں آج بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں میں تاجر برادری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری تاجر برادری خدمات کے پیش نظر مجھے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی جب تک میری زندگی ہے میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔