ٹمبر مارکیٹ تاجروں کا مسائل پر پریس کانفرنس ،،، سرپرست اعلیٰ چوہدری زمان اکبر، چیئرمین محمد نیاز قریشی اور وائس چیئرمین مرزا محمد اصغر کا خطاب
ملتان : انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے سرپرست اعلی چوہدری زمان اکبر، چیئرمین محمد نیاز قریشی،وائس چیئرمین مرزا محمد اصغر، نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے دعویدارمنتخب صدر مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جنہوں نے تاجر برادری کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے ٹمبر مارکیٹ میں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکات،سیوریج نظام کی خرابی،سٹریٹ لائٹس کے ناقص انتظام سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے تاجر برادری شدید پریشانی سے دوچار ہے بارہا منتخب صدر کو مسائل بارے آگاہ کیا لیکن افسوس کہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی عہدے داران سے مشاورت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے منتخب صدر ذاتی مفادات کی سیاست سے باہر نکلے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں کیونکہ مسائل در مسائل نے صرف تاجر برادری ہی نہیں بلکہ علاقہ مکینوں کو بھی شدید پریشانی سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے ہمیں معلوم ہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے ہمارے اور دیگرعہدے داران کی وجہ سے صدر کو ووٹ دیا تھا ان کی شکایت حق بجانب ہیں لیکن ٹمبر مارکیٹ کے تاجر پریشان نہ ہوں ہم تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے آئند چند روز میں عہدے داران کا مشاورتی اجلاس کرکے منتخب صدر کے رویے اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کی شکایت کے ازالے اور مارکیٹ کے مسائل کے حل کے لیے فیصلے کرکے بہت جلد اپنے تاجروں اس حوالے سے اور آئندہ لے لائے عمل سے آگاہ کریں گے اگر ٹمبر مارکیٹ کے منتخب صدر یا جنرل سیکرٹری کسی بھی تاجر کا مسئلہ حل نہیں کر تا اوراس کی بات نہیں سنتا تووہ تاجر ہم سے رابط کرسکتا ہے ہم انشااللہ اُس تاجر کا مسئلہ ضرور حل کریں گے کیونکہ یہ تمام ٹیم ہم نے بنائی تھی اس لیے تاجروں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ہم انشااللہ تاجرکو مایوس نہیں ہونے دیں گے






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1656
Total Hits : 801082
Who's Online : 7






















