گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین کا اجلاس ملتان میں منعقد ، صدر یونین سید اقبال حسین بخاری و چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ کا خطاب
ملتان: یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں صدر یونین سید اقبال حسین بخاری اور چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7000 پلاٹ متاثرین پر گلبرگ انتظامیہ ملتان کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم کی داستان خطوط کی صورت میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ان خطوط کی کاپیاں ڈی جی نیب ملتان اور چیئرمین نیب اسلام آباد کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے مالک و صوبائی اسمبلی کے رکن اصغر علی گورمانی نے متاثرین کے ساتھ تقریباً 10 ارب روپے کا فراڈ کیا اور بیرونِ ملک فرار ہوگیا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے واپس لایا جائے تاکہ پانچ سالوں سے اپنی جمع پونجی لٹانے والے 7000 مظلوم متاثرین کو انصاف فراہم ہو اور اس مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اجلاس میں شیخ عدیل اعجاز، راؤ محمد عارف رضوی، محمد ذوہیب، محمد ذوالمکارم، علی رضا سنڈھل، محمد عباس، چوہدری خالد ریاض اور دیگر متاثرین نے بھی شرکت کی۔






































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 511
This Month : 10585
This Year : 58421
Total Visit : 163409
Hits Today : 1680
Total Hits : 801106
Who's Online : 7






















