ملتان(صفدربخاری سے) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے کے ہمراہ سیلاب متاثرہ بیٹھ کے علاقوں کا وزٹ کرتے ہوئے متاثرین میں امدادی سامان و راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کی ہدایت پر میں اپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں تحریک انصاف کاہر ممبر قومی و صوبائی اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز اپ لوگوں کے مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کرنے اور اپ تک امدادی سامان و ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کے لیے دن رات اپ لوگوں کے درمیان موجود ہیں ہم اپ لوگوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان،بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے مزید کہا کہ پنجاب میں 42 لاکھ افراد اور 18لاکھ ایکٹر اراضی متاثر ہوئی میں اپنے ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔میں پنجاب حکومت سے بھی یہ کہوں گا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں بلاامتیاز سیلاب زدگان کی امداد اور انک کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔کسان اس وقت بری طرح متاثر ہوچکا ہے اس کی کھڑی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں حکومت سے اپیل کرونگا کہ کسانوں کے زرعی قرضے معاف کیے جائیں انہیں بیج کھاد مفت فراہم کی جائے ایک ایکڑ پر ایک لاکھ روپے ادا کیے جائیں پاکستان زرعی ملک ہے اور ہم زراعت کو نظر انداز نہیں کرسکتے پنجاب حکومت متاثرین کے مویشیوں اور گھروں کا نقصان بھی پورا کرئے۔سیلاب زدگان کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند کریں گئے۔اس موقع پرممبر قومی اسمبلی مبین عارف جٹ، مقدادعلی خان،ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،ممبر صوبائی اسمبلی وسیم خان بادوزئی،ندیم قریشی، چوہدری حارث وڑائچ، راؤآصف انور، عثمان ظہور بھٹہ، جمشید بپی،ڈاکٹر عارف ہانس،سارہ علی سید،نبیل راجپوت، معاذ قریشی، ایڈوکیٹ بلال شہباز، عدنا بخاری، فخر ہراج، رؤف نیازی، ردا چوہدری،مظفرجمیل، دلاور حسین،عزیز خان ودیگر ہمراہ تھے۔