ملتان :  مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی اور چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک نے کہا وہ طن عزیز میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث ہرسطح پر نظام زندگی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں نظام زندگی کی بحالی میں کئی ماہ لگیں گے پاکستان میں زراعت تو مکمل تباہی سے دوچار ہوئی ہے تاجر برادری وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے انکم ٹیکس گوشوارے اور پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم تین ماہ کی توسیع کی جائے اور سیلاب متاثرہ شہروں کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور کینٹونمنٹ بورڈز کو ہدایت کی جائے پراپرٹی ٹیکس وصولیوں کیلیے جرمانے اور سرچارج عائد کرنے کی بجائے مالی سال 2025-2026 کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے معاشی و کاروباری بدحالی سے دوچار تاجروں اور شہریوں کو ریلیف دینے ہوئے عوام دوستی تاجر دوستی کا مظاہرہ کریں اجلاس کی صدارت مرکزی صدر ملک زاہد اعوان نے کی جبکہ صدر جیولرز ایسوسی ایشن کینٹ رانا شاہد احمد ، جنرل سیکرٹری رانامبشررئیس، صدر پاکستان بزنس فورم شیخ محمد عرفان ، چیئرمین مال پلازہ اعجاز کریم، صدر خاورسنٹر کلب عابد خان ، صدر صدیق اکبر روڈ خواجہ دلشاد احمد ، رانا مقصود احمد ، محمد عمران انصاری ، اختر حسین اختر ودیگرشریک تھے۔