ملتان: ووولٹ موڑ کھوہ عارف والا شیرشاہ روڑکے سیلاب زدگان کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہر ے کی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے تسلیم مائی نے کہا کہ سیلاب ہمارا سب کچھ بہا کے لے گیا انتظامیہ کی جانب سے کوئی امداد نہیں ملی نہ خیمے ملے اور نہ ہی خواراک ہم ہمارے بچے کھولے آسان تلے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں ہمارے جانوروں کے لیے بھی چارہ دستیاب نہیں۔اب تو بھوک اور افلاس سے مرنے تک کی نوبت آچکی ہے اگر موسم خراب ہوجائے تو سر چھپانے کے لیے خیمے بھی موجود نہیں۔ ہماری پوری بستی سیلاب کی نظر ہوگئی ہے گھر ٹوٹ چکے ہیں جو بچ گئے ہیں وہ اتنے خستہ حال ہیں کہ کسی وقت بھی گر سکتے ہیں خداراہمارے حال پر رحم کرتے ہوئے ہماری امداد کی جائے چھوٹے چھوٹے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں ہم سے جینے کا حق نہ چھینا جائے۔مظاہرین میں اہلیان بستی سکینہ بی بی،کنیز مائی، حاجرہ مائی، بیگم مائی، محمد اسلم، منظور حسین، محمد عاشق، مجاہد حسین،سودیر حسین ودیگر نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے نعرے لگائے۔